ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بحیرہ روم میں دو کشتیاں الٹنے سے 239تارکین وطن ہلاک

بحیرہ روم میں دو کشتیاں الٹنے سے 239تارکین وطن ہلاک

Sat, 05 Nov 2016 11:49:16    S.O. News Service

طرابلس،4؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ لیبیا کے ساحلی علاقوں کے قریب کشتیاں ڈوبنے کے دو الگ الگ واقعات میں 239تارکین وطن ہلاک ہو گئے جب کہ کئی ایک کو بچا لیا گیا۔تارکین وطن کے عالمی ادارے کی ترجمان کارلوٹا سامی نے بتایا کہ زندہ بچ جانے والوں میں سے جو افراد جمعرات کو اٹلی پہنچے، ان کے مطابق ایک کشتی میں، جس میں ایک سو سے زیادہ تارکین وطن سوار تھے، اٹلی سے روانہ ہوئی اور چند گھنٹوں کے سفر کے بعد الٹ گئی۔دو خواتین جو امدادی ٹیموں کو سمندر میں تیرتے ہوئے ملیں تھیں، انہوں نے بتایا کہ وہ ایک دوسری کشتی پر سوار تھیں جس میں تقربیاً 120افراد موجود تھے۔ڈوبنے والی کشتیوں میں سوار زیادہ تر افراد کے بارے میں یہ خیال ہے کہ ان کا تعلق سب صحارہ یا مغربی افریقہ سے تھا۔ امدادی ٹیموں کو بارہ افراد کی نعشیں ملی ہیں جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔اس حادثے کے بعد 2016میں اب تک بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک ہوجانے والے تارکین وطن اور پناہ گزینوں کی تعداد 4220ہوگئی ہے ، جب کہ پچھلے سال اس پر خطر اور جان لیوا سفر میں 3777افراد اپنی جانیں کھو بیٹھے تھے۔


Share: